نواز شریف کی ضمانت درخواستوں پر دو تحریری حکم نامے جاری
# Pakistan Economy
# Jobs in Pakistan
اسلام آباد: نواز شریف کی ضمانت کی درخواستوں پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے دو صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کردیا، حکم نامے پر چیف جسٹس اور جسٹس محسن اخترکیانی کے دستخط موجود ہیں.
حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ نیب کی جانب سے نیئر رضوی ایڈیشنل پراسیکیوٹر جنرل پیش ہوئے، نیب کے بیورو کو عدالتی احکامات سے آگاہ کرایا گیا ہے، نیب نے نوازشریف کی ضمانت پر رضامندی ظاہر کی۔عدالت کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے مطمئن کرایا گیا،
وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو نوازشریف کی29اکتوبر تک ضمانت پراعتراض نہیں ہے۔نوازشریف کی درخواست ضمانت کو منظور کرنے کا حکم دیتےہیں، نوازشریف کو دو ملین روپے،دو شخصی ضمانت کے عوض ضمانت دی جاتی ہے، ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کے پاس نوازشریف کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے جائیں۔نوازشریف کی درخواست29اکتوبر کے لئے مقرر ہے، وزیراعلیٰ پنجاب29اکتوبرکو ذاتی طورپرپیش ہوں، وزیراعلیٰ پنجاب ڈیڑھ بجے ہائیکورٹ کے ڈویژن بینچ میں پیش ہوں۔
دوسرے تحریری حکم نامہ کے مطابق وفاقی، پنجاب حکومت سے قیدیوں سے متعلق پوچھا گیا تو انہیں معلوم نہیں تھا، یہ ساری چیزیں فیصلے میں موجود ہیں، وفاقی، پنجاب حکومت قیدیوں کی حدود سے متعلق رپورٹس دیں۔تمام قیدیوں کی بیماریوں اور دیگر مسائل سے عدالت کو آگاہ کیا جائے، حکومت اپنے آئینی اختیارات استعمال کرے، وفاقی وزیرداخلہ دو ہفتےمیں قیدیوں سے متعلق رپورٹ جمع کرائیں، وزیرداخلہ رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرارکے پاس جمع کرائیں۔
# Pakistani Ecomony State
# Jobs in Pakistan
# Jobs by Online Making extent
According to the second written order, the federal, Punjab government was asked about the prisoners, they did not know. All these things are in the decision.
Inform the court of all prisoners' illnesses and other issues, the government should exercise its constitutional powers, submit a report regarding prisoners in the Federal Home Minister within two weeks, submit the Interior Ministry's report to the Registrar of Islamabad High Court.
No comments:
Post a Comment
What do you think about it