Latest

Thursday, August 23, 2018

حج کی قدیم نایاب تصاویر جو آپ کا جذبہ ایمان تازہ کردیں گی

حج کی قدیم نایاب تصاویر جو آپ کا جذبہ ایمان تازہ کردیں گی 



اسلام کا اہم ترین فریضہ عبادت حج کا آغاز ہوچکا ہے اور دنیا بھر سے بے شمار فرزندان اسلام اس اہم فریضے کی ادائیگی کے لیے سرزمین مقدس پر موجود ہیں۔

آج سعودی عرب میں دنیا بھر سے آنے والے حجاج کرام کی میزبانی کے لیے شاندار سہولیات فراہم کی جاتی ہیں تاہم اب سے چند دہائیوں قبل منظر نامہ کچھ مختلف تھا۔


وہ دور آج کے دور جیسا ترقی یافتہ بھی نہیں تھا، اور مختلف ممالک سے حج ادا کرنے کے لیے مکہ المکرمہ پہنچنا ایک کٹھن مرحلہ تھا۔

آج ہم آپ کو سنہ 1953 میں کھینچی گئی حج کے موقع کی ایسی ہی کچھ نایاب تصاویر دکھانے جارہے ہیں جنہیں دیکھ کر آپ کو اندازہ ہوگا کہ تمام تر مشکلات کے باوجود فرزندان اسلام دین اسلام کی محبت و عقیدت سے سرشار ہو کر اس فریضے کی تکمیل کے لیے پہنچتے تھے۔

اسوقت جہاز کا سفر اتنا عام نہیں تھا اور دنیا کے دور دراز خطوں سے آنے والے بحری سفر کر کے حج ادا کرنے پہنچتے تھے۔

صاحب حیثیت افراد ہوائی جہاز کا سفر بھی کرتے تھے مگر وہ زیادہ تر قریبی ممالک کے رہنے والے ہوتے تھے۔
حجاج کرام کے ایک سے دوسری جگہ سفر کا منظر

اس وقت موجود کئی عمارتوں کو حرم کی وسعت تعمیر کے لیے اب ڈھا دیا گیا ہے۔


غیر مسلموں کے داخلے پر پابندی کا بورڈ۔

مکہ کی ایک مصروف سڑک، تصویر میں عثمانی طرز تعمیر کا حامل ایک مینار بھی موجود ہے۔

مسجد الحرام میں داخلے کا ایک منظر۔
مسجد کے دروازے کے باہر محو عبادت نمازی





خانہ کعبہ اور مطاف کا ایک منظر، اس وقت یہاں پکے فرش نہیں بچھائے گئے تھے۔

اس وقت عازمین حج کو خانہ کعبہ کے اندر داخلے کی اجازت بھی تھی۔

خانہ کعبہ کا طواف اس وقت ایک آسان عمل تھا کیونکہ اس وقت آج کی طرح لوگوں کا ہجوم نہیں ہوتا تھا






















No comments:

Post a Comment

What do you think about it