تفصیلات کے مطابق روشنیوں کے شہر کراچی میں کمسن بچوں سے زیادتی کے واقعات بڑھنے لگے، جنسی درندے نے سات سال کے بچے سے بدفعلی کے بعد اسے گلا دبا کر قتل دیا، لاش نیشنل کوچنگ کی جھاڑیوں سے ملی۔
پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچے سے بدفعلی کی تصدیق ہو گئی، ایم ایل او سول اسپتال کے مطابق بچے کو بدفعلی کے بعد رسی سے گلا گھونٹ کر قتل کیا گیا، نیو ٹاؤن تھانے میں نامعلوم افراد کے خلاف واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
دوسری جانب ملیر کے علاقے سکھن میں نامعلوم ملزمان نے آٹھ سال کی بچی کو گھر میں گھس کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنادیا، بچی کو طبی معائنے کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
آئی جی سندھ نے دونوں واقعات کا نوٹس لے کر رپورٹ طلب کر لی ہے۔
No comments:
Post a Comment
What do you think about it