سانس فرانسسکو: فیس بک نے اعلان کیا ہے کہ اب صارفین ویب سائٹ پر آن لائن گیم کھیل کے آمدنی حاصل کرسکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فیس بک کا شمار اُن سماجی رابطے کی ویب سائٹس میں ہوتا ہے جس کے دنیا بھر میں کروڑوں صارفین موجود ہیں اور وہ وقتاً فوقتاً اپنی آئی ڈیز سے مختلف چیزیں شیئر کرتے رہتے ہیں۔
انٹرنیٹ سے آمدنی حاصل کرنے والی کمپنیز کی کوشش ہوتی ہے کہ زیادہ سے زیادہ صارفین اُن کی ویب سائٹ سے وابستہ ہوں اور دیگر کے مقابلے میں زیادہ وقت دیں تاکہ اشتہارات حاصل کیے جاسکیں۔
صارفین کو متوجہ کرنے کے لیے ویب سائٹس کی جانب سے مختلف فیچرز متعارف کروائے جاتے ہیں تاہم اب فیس بک نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ دنیا کے سب سے بڑے سوشل نیٹ ورک استعمال کرنے والے افراد اس کے ذریعے آمدنی بھی حاصل کریں۔
فیس بک کے مطابق آمدنی حاصل کرنے کا طریقہ کار دشوار نہیں بلکہ صارف گیم کھیل کر ہی آسانی سے رقم حاصل کرسکتا ہے، کمپنی کی جانب سے فی الحال گیمرز کو آزمائشی طور پر منتخب کیا گیا ہے جو لائیو اسٹریم کے ذریعے گیم کھیلیں گے۔
کمپنی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ’اس نئے گیمنگ پائلٹ پروگرام کے تحت صارف کی پہچان کریٹیر کے طور پر ہوگی، جو جتنا زیادہ دیر تک ویب سائٹ پر موجود رہے گا اُس کے لیے اتنے ہی زیادہ کمانے کے مواقع ہوں گے‘۔
گیم کھیلنے کے لیے 1080 پی کے ساتھ 60 ایف پی ایس اسٹریم درکار ہوگی۔
فیس بک نے چند ماہ قبل دنیا بھر میں موجود گیمرز سے رابطہ شروع کیا تھا جس کے حوصلہ افزا نتائج موصول ہوئے تو کمپنی اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے صارفین کی تعداد کو بڑھانے کے لیے باقاعدہ اعلان کیا۔
کمپنی کی جانب سے آمدنی کمانے اور رقم حاصل کرنے کا طریقہ کار ابھی واضح نہیں کیا گیا تاہم امکان ہے کہ آئندہ چند دنوں میں رقم کی وصولی کے حوالے سے بھی فیس بک آگاہ کردے گی۔
No comments:
Post a Comment
What do you think about it