Latest

Friday, February 2, 2018

کیوبا کے انقلابی لیڈر فیدل کاسترو کے بیٹے کی پراسرار خودکشی


کیوبا: کیوبا کے سابق صدر فیدل کاسترو کے بیٹے اینجل کاسترو نے خودکشی کر لی. انھیں اپنے والد سے مشابہت کی وجہ سے لٹل فیڈل کہا جاتا تھا
کیوبا کے سرکاری ٹی وی کے مطابق معروف انقلابی لیڈر فیڈل کاسترو کے بڑے بیٹے اینجل کاسترو نے اپنی جان لے لی ہے. آج وہ کیوبا کے داراالحکومت ہوانا میں مردہ پائے گئے.
اینجل کاسترو کی عمر 68 سال تھی۔ ابھی ان کی خودکشی کا اسباب کا تعین ہونا باقی ہے، البتہ خیال کیا جارہا ہے کہ وہ ڈپریشن کا شکار تھے۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق اینجل کاسترو ایک ایٹمی طبیعیات دان تھے. موت کے وقت وہ کیوبن کونسل آف سٹیٹ میں سائنسی مشیر تھے۔ وہ کیوبا کی اکیڈمی آف سائنسز کے نائب صدر رہے، نیز 1980 تا 1992 انھوں نے کیوبا کے جوہری پروگرام کی سربراہی کی۔ وہ کئی کتابوں‌ کے مصنف تھے اور انھوں‌ نے متعدد بین الاقوامی سیمیناز میں‌ اپنے ملک کی نمائندگی کی.
ان کے پیشہ ورانہ پس منظر اور کیوبا کے ایٹمی پروگرام سے ان کے گہری وابستگی کے باعث ان کی پراسرار موت پر چہ میگوئیاں‌ کی جا رہی ہیں.
کیوبا کے سرکاری اخبار کے مطابق ڈاکٹرز گذشتہ کئی ماہ سے اینجل کاسترو کا علاج کر رہے تھے۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی والپرشیئر کریں۔

No comments:

Post a Comment

What do you think about it