Latest

Saturday, February 3, 2018

برطانیہ میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کی تحقیقات ہوں گی، کیا یہ بھی عالمی سازش ہے؟ عمران خان


اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں ان ایکسپلین ایبل ویلتھ آرڈرز نافذ العمل ہوگیا۔ تحقیقات میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کو شامل کرنے کا مطالبہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عمران خان نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں ان ایکسپلین ایبل ویلتھ (ناقابل وضاحت دولت) آرڈرز نافذ العمل ہوگیا۔ برطانیہ میں کرپٹ لیڈروں کی جائیداد کی تحقیقات ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ تحقیقات میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹ کو شامل کرنے کا مطالبہ ہے۔ کیا نواز شریف اپنے اور بچوں کے خلاف اسے عالمی سازش کہیں گے؟ شریف خاندان اور دوسرے چور کی تکلیف کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔



انہوں نے کہا کہ نواز شریف عطا الحق قاسمی پر کیسے ردعمل دیں گے۔ عطا الحق قاسمی کو پاکستان ٹیلی ویژن نے 27 کروڑ روپے دیے۔ اب وہ اداروں کو کس طرح اس کا الزام دیں گے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ شریف خاندان اور درباری میڈیا الجھن کا شکار ہوگیا۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

No comments:

Post a Comment

What do you think about it