Latest

Friday, February 2, 2018

’اللہ اللہ بول‘: گلوکو الہ یار اینڈ‌ دی لیجنڈ آف مارخور کے ساؤنڈ ٹریک نے دھوم مچا دی


گلوکو الہ یار اینڈ‌ دی لیجنڈ آف مارخور‘ کے ساؤنڈ ٹریک ’اللہ اللہ بول‘‘ نے ریلیز ہوتے ہی شایقین کے دل جیت لیے۔
تفصیلات کے مطابق تھرڈ ورلڈ اسٹوڈیوز اور اے آر وائی فلمز کے اشتراک سے بننے والی اینیمینٹڈ فلم ” گلوکوالہ یار اینڈ دی لیجنڈ آف مارخور“ ملک بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہوگئی ہے، جسے شائقین کی جانب سے شان دار ردعمل ملا ہے.
اے آروائی کے بینرتلے ریلیز ہونے والی اس فلم کے ساؤنڈ ٹریک ’اللہ اللہ بول‘ نے بھی سننے والوں کے دل جیت لیے ہیں۔ یہ گیت معروف گلوکار علی نور کی آواز میں ریکارڈ ہوا ہے، اس کے بول اور دھن بھی علی نور ہی کی کاوش ہیں۔
ساؤنڈ ٹریک کی ویڈیو میں جہاں ہمیں اس خوبصورت فلم کی جھلکیاں دکھائی دیتی ہیں، وہیں ہم پرجوش بچوں اور نوجوانوں کو اس کے بول  گنگناتے اوردھن پر رقص کرتے دیکھ سکتے ہیں۔ ہدایت کاری کا فریضہ مندانا زیدی، جب کہ ڈی پی او ایڈیٹنگ کی ذمے داری علینہ نغمان نے نبھائی ہے
یہ فلم اسکرپٹ رائٹر اور ہدایت کار عذیر ظہیر خان کی کاوش ہے۔ اسے پرڈویوس کیا ہےعثمان اقبال نے۔ یہ اینیمیٹڈ فلم شمالی علاقہ جات، وہاں کے موسموں ، پہاڑوں، برف سے ڈھکے ٹیلوں، برستے بادلوں اور سبزے کو اتنی مہارت سے پیش کرتی ہے کہ پاکستانی فلم بین کو حقیقت کا گمان ہونے لگتا ہے۔
یہ خوبصورت فلم ننھے ہیرو الہ یار (آواز:انعم زیدی)، اس کی مارخور دوست مہرو (آواز:نتاشہ حمیرا اعجاز) پرندے ہیرو (آواز:اظفر جعفری) اورننھے برفانی چیتے چکو (آواز:عبدالنبی جمالی) کے گرد گھومتی ہے، جو ایک شاطر شکاری مانی (آواز:علی نور) کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانے کے لیے ایک دشوار سفر پر نکلتے ہیں۔ اس دوران ناظرین کو قربانی، دوستی اور عزم و ہمت جیسے جذبات کے مختلف رنگ دکھائی دیتے ہیں۔
گر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں

No comments:

Post a Comment

What do you think about it