نیویارک: کیا آپ جانتے ہیں انگور انسانی صحت کے لیے کتنے فائدے مند ہیں؟ امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ روزانہ انگور کھانے سے ذہنی تناؤ کم ہوتا ہے اور یہ سردرد کے لیے بھی مفید ہیں۔
امریکی جریدے نیچرل کمیونیکشن میں شائع ہونے والی تحقیق میں ماہرین نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ روزانہ انگور کھانے والا شخص دماغی بیماریوں خصوصاً ذہنی تناؤ سے محفوظ رہتا ہے۔
تحقیق کے مطابق انگور کے حاصل شدہ مرکبات سے یہ بات سامنے آئی کہ یہ ڈپریشن کو دور کرنے کا بہترین قدرتی علاج ہے، اگر کوئی بھی شخص روزانہ کی بنیاد پر اس پھل کے کچھ دانے کھائے گا تو وہ ان بیماریوں سے محفوظ رہ سکتا ہے۔
اسکول آف میڈیسن کی پروفیسر ماریہ پستینی کا کہنا ہے کہ ذہنی تناؤ ایک ایسی بیماری ہے جس کو دور کرنے کے لیے لوگ بے دریغ پیسہ خرچ کرتے اور مہنگی ادویات استعمال کرتے ہیں جس کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا۔
اُن کا کہنا ہے کہ ’انگور قوتِ مدافعت اور جسم میں موجود کمزور پٹھوں کو مضبوط کرنے کا کام کرتا ہے علاوہ ازیں یہ نیوران سسٹم کو بھی مضبوط کرنے کا قدرتی علاج ہے، پروفیسر ماریہ کا کہنا ہے کہ انگور میں موجود کیمیکل ذہنی پسماندگی (مینٹل ڈس آرڈر) کے نظام کو دور کرتا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی انگور کے فوائد پر ایک تحقیق کی جاچکی ہے جس کے دوران بھی یہی بات سامنے آئی تھی کہ ذہنی تناؤ کم کرنے کے لیے انگور بہترین علاج ہے۔
نوٹ: دماغی بیماری میں مبتلا افراد اپنے طبیب سے مشورے کے بعد انگور استعمال کریں
No comments:
Post a Comment
What do you think about it