تفصیلات کے مطابق پاک مسلم الائنس کی ن لیگ میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ امید ہے مسلم لیگ ن الیکشن میں کامیاب ہوگی، عوام نے مجھے اہل قرار دے کر قومی اسمبلی میں بھیجا تھا، مجھےنااہل قرار دیا گیا جو بہت برا لگا۔
نوازشریف کا کہنا تھا کہ انسانی مسائل میں پیچھےنہیں ہٹوں گاقانون مضبوط بنائیں گے، منتخب وزیراعظم کواپنی مدت پوری کرنی چاہیے، 70 سال سےایک ہی کھیل کھیلاجارہاہے۔
سابق وزیراعظم نے کہا کہ برا لگتا ہے کہتے ہوئے کہ مجھے نااہل کیاگیاہے، 5 بندوں نے مجھےنااہل قرار دیا گیا، ایسا کردار ادا کرنا چاہیے کہ آئندہ اس قسم کے فیصلے نہ ہوں۔
انکا کہنا تھا کہ ساڑھے 4سالوں میں کتنے مسائل حل کیے سب کومعلوم ہے، ن لیگ نے وہ مسائل حل کیے جو سوچے بھی نہیں گئےتھے، 1997 میں پاکستان کوایٹمی قوت بنایا، بجلی کے منصوبوں پر کام کرکے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا، پورے ملک میں موٹر ویز کا جال بچھایا۔
نوازشریف نے کہا کہ ہم نے دہشت گردی کو ختم کیا، ملک میں امن لے کر آئے، میں نے پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کا خواب دیکھا تھا۔
یاد رہے اس سے قبل سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئےکہا ہے کہ ملک کی عدلیہ کے ایک حصے نے ہمیشہ آمروں کا ساتھ دیا‘ پاکستان میں پہلی بار ایک آمر احتساب کے خوف سے ملک سے باہر رہ رہا ہے۔
سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ’’1999میں ایک مرتبہ پھرجمہوریت ہارگئی اورنظریہ ضرورت جیت گیا‘ پی سی اوکےتحت ڈکٹیٹرکوآئین میں ترمیم کاحق دیاگیا۔افسوس ہےجسٹس منیرکوجسٹس حمودالرحمان پرترجیح دی گئی۔آمروں نےجمہوری عمل کوشدیدنقصان پہنچایا ‘ ملک کی 70 سالہ تاریخ میں 4آمروں نے30سال تک اپناسکہ چلایا‘‘۔
No comments:
Post a Comment
What do you think about it