لندن : بٹ کوائن سرمایہ کاروں کو بڑا جھٹکا لگا ، ایک ہفتے میں ڈیجیٹل کرنسی مارکیٹ سے ایک سو اسی ارب ڈالر اڑ گئے، جنوری میں بٹ کوائن کی قیمت چالیس فیصد کی کمی کے بعد 8000 ڈالر سے نیچے گرگئی۔
تفصیلات کے مطابق تیزی سے اوپر جانے والی ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائن اتنی ہی تیزی سے نیچے گرگئی ، کاروباری ہفتے کے اختتام پر بٹ کوائن کے قیمت میں ہوشربا کمی ریکارڈ کی گئی، جمعے کو بٹ کوائن کے قیمت میں پندرہ فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری ہفتے کے اختتام پر بٹ کوائن کی قیمت 7625 ڈالر ہوگئی۔
رواں ہفتے کے آغاز پر بٹ کوائن مارکیٹ کا مجموعی حجم 578ارب ڈالر تھا جو کہ کم ہوکر 400 ارب ڈالر ہو گئی۔
بٹ کوائن کی قدر میں مسلسل کمی کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب چکے ہیں۔ جبکہ اس صورتحال میں سرمایہ کاروں نے مزید نقصان سے بچنے کیلئے اپنی سرمایہ کاری نکالنا شروع کر دی ہے۔
صرف سال 2018 میں بٹ کوائن کی قیمت میں چالیس فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ گذشتہ سال دسسمبر میں بٹ کوائن کی قیمت 20ہزار ڈالر کی بلند ترین سطح تک گئی تھی۔
No comments:
Post a Comment
What do you think about it