Latest

Saturday, February 17, 2018

میکسیکو میں 7.5 شدت کا زلزلہ‘ عمارتیں لرزاٹھیں

میکسیکو میں 7.5 شدت کا زلزلہ‘ عمارتیں لرزاٹھی

میکسیکو سٹی: میکسیکو سٹی میں 7.5 شدت کے ہولناک 10 سے عمارتیں لرزاٹھیں، تاہم کسی بھی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق میکسیکو سٹی میں 7.5 شدت کے زلزلے سے عمارتیں لرزاٹھیں، عوام گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ میکسیکو کے جنوب مشرقی علاقے میں آیا جس کی گہرائی 37 کلو میٹرتھی۔
حکام کے مطابق زلزلے سے کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا، زلزلے کے نتیجے میں سونامی کا خطرہ نہیں ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں جنوبی امریکہ کے ملک میکسیکو میں آنے والے 7.1 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 226 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔
میکسیکو میں ستمبر2017 میں آنے والا یہ زلزلہ سنہ 1985 میں میکسیکو میں آنے والے ہولناک زلزلے کی سالگرہ کے موقع پر آیا تھا
ہزاروں افراد چند گھنٹے قبل ہی اس موقع پرمنعقد کی جانے والی تقاریب اور ممکنہ طور پر آنے والے زلزلے سے نمٹنے کے لیے کی جانے والی ڈرل سے فارغ ہوئے تھے۔

خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔


No comments:

Post a Comment

What do you think about it